پنجاب

آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے اور نظام خلافت نافذ کرینگے، مفتی خادم حسین رضوی

راولپنڈی: تحریک لبیک پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری اور امیر علامہ خادم حسین رضوی نے لیاقت باغ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت راجہ ظفر الحق رپورٹ تیار ہونے کے باوجود شائع نہ کرکے وعدہ خلافی کررہی ہے، رپورٹ فوری شائع اور ختم نبوت سے متعلقہ ترمیم کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اگر یہ مطالبہ پورا نہ کیا گیا اور معاہدہ فیض آباد پر مکمل عمل درآمد نہ ہوا تو ملک گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں نے 2018ء کے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے شرکا سے ہاتھ اٹھا کر ووٹ لینے کا عہد بھی لیا۔ راولپنڈی کے جلسہ عام میں اپنا منشور بیان کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان اقتدار میں آ کر ملک میں خلافت راشدہ کا نظام نافذکرے گی، جو پوری دنیا کیلئے مثالی نظام ہو گا، حکمران سادہ طرز زندگی گزاریں گے، محلوں میں نہیں رہیں گے، سودی نظام معیشت ختم کر کے مضاربت اور دیگر اسلامی تجارت کے طریقے رائج کیے جائینگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close