پنجاب

ماڈل ٹاؤن کے قاتل عدلیہ کیخلاف باہر نکلے تو قوم انھیں چھوڑے گی نہیں، طاہرالقادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور میں اسیران انقلاب اور شہداء ماڈل ٹاؤن کے ورثا سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھاکہ کارکنوں کی لاشیں اٹھائیں، انصاف نہیں ملا، پھر بھی عدلیہ کے وقار پر انگلی نہیں اٹھائی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جھوٹے اور قومی لٹیرے سپریم کورٹ کے ججز کو کہتے ہیں چھوڑیں گے نہیں، سپریم کورٹ انصاف کا بلند ترین آئینی ادارہ ہے، کسی بدعنوان خاندان کی آف شور کمپنی نہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل عدلیہ کیخلاف باہر نکلے تو قوم انھیں چھوڑے گی نہیں، آئین کے تحفظ کا حلف اٹھانے والے وزیراعظم نااہل کی دھمکیوں پر چپ کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکنان اسلام اور پاکستان کے سچے سپاہی ہیں، عظیم کارکن ظالم کے مقابلے میں مظلوم کیساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں، حصول انصاف کیلئے کارکن تیار اور میرے اشارے کے منتظر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close