پنجاب

سیالکوٹ سے کالعدم داعش کا دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی

سیالکوٹ: سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں کارروائی کرکے کالعدم شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کو قبرستان شاہ شریف ڈسکہ سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد سمیت دیگر آلات برآمد کیے۔ کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close