پنجاب

نواز شریف کے خوف نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا، مریم نواز

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاسی اور عوامی طاقت کے خوف نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جو پاکستان کا شہری نہیں، جس نے وقت پڑنے پر پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا حلف لے رکھا ہے، جس کی وفاداریاں اغیار سے ہیں، آج وہ اس قوم کے نام نہاد لیڈروں کا لیڈر ہے، نواز شریف کی سیاسی اور عوامی طاقت کے خوف نے ان سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close