پنجاب

زرداری جیسے چور نے 5 سال پورے کرلیے تو ہم کیوں نہیں کرسکتے، عابد شیر علی

فیصل آباد: وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آصف زرداری جیسے چور نے 5 سال پورے کرلیے تو ہماری حکومت مدت پوری کیوں نہیں کرسکتی؟ایکسپریس نیوز کے مطابق عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان میں انتشار کی سیاست دفن ہو چکی ہے حکومت کو 2014ء سے گرانے کی کوشش کی جارہی ہے جو پوری نہیں ہوگی جب آصف زرداری جیسے چور نے 5 سال پورے کرلیے تو ہم کیوں نہیں کرسکتے؟عابد شیر علی نے عوامی تحریک کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قادری صاحب سے کینیڈا کی سردی برداشت نہیں ہوتی، طاہر القادری اپنے مفادات پورے کرنے کے لیے پاکستان آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں ہمیں اُمید ہے کہ آئندہ انتخابات میں قادری صاحب کا ایک کونسلر بھی منتخب نہیں ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے تحریک انصاف کے چیئرمین پر بھی تنقید کی اور کہا کہ عمران خان پہلے سیاسی لیڈر ہیں جو ادھورے انسان ہیں، عمران خان کی شادی ادھوری اور سیاست ادھوری ہے، عمران خان کا ادھورا پن شیخ رشید سے ہی پورا ہوسکتا ہے، عمران خان اپنی زندگی میں 3 بار آؤٹ ہو چکے ہیں، عمران خان کرپشن کی بات کرتے تھے ان کی اپنی اے ٹی ایم مشین پکڑی گئی۔وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کی ترقی کے لیے کام کیا ہے اور کرتے رہیں گے جب کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے اور سی پیک کا کام چل رہا ہے ،نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close