پنجاب

مظاہرین پہ فائرنگ کرنیوالے پولیس اہلکار گرفتار

قصور میں ننھی کلی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے نے تمام پاکستانیوں کی روح کو تڑپا کر رکھ دیا ہے جس کے بعد قصور میں شدید احتجاج کیا گیا جس میں پولیس اہلکاروں نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین پر سیدھا فائر کھول دیا جس کے باعث دو شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شہری زخمی بھی ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیا جس کے بعد وزیراعلیٰ شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قصور کے ڈی پی اوذوالفقار احمد کو عہدے سے ہٹا دیا تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیاہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بھی کے افسران بھی شامل ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close