پنجاب

8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

شیخوپورہ: 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا ملزم شیراز عرف راجہ فاروق آباد میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی ، فائرنگ کاتبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔واضح رہے کہ ملزم نے 6 روز پہلے بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا تھا، اغواکی گئی بچی کی 4 روزبعدبوری بند لاش ملی تھی۔فاروق آباد کے علاقے محلہ گرونانک پورہ سے تیسری کلاس کی 8 سالہ طالبہ (م ش) کی لاش گھر کے قریبی گندگی کے ڈھیر سے ملی تھی ، معصوم بچی کے ہاتھ پاﺅں توڑ کر اسے بوری میں بند کرکے پھینکا گیا تھا۔ خیال رہے کہ قصور کی زینب کی لاش بھی گندگی کے ڈھیر سے ہی ملی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close