پنجاب

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

قصور: معصوم زینب کے اغواء اور قتل نے پورے علاقے میں ہلچل مچادی اور حالات مسلسل دوسرے روز بھی کشیدہ ہیں لیکن سیاستدان بھی ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کاوش میں ہیں ، ان میں سے ہی ایک سراج الحق بھی تھے جنہوں نے ایسا بیان داغ دیا جو حقائق کے منافی تھا۔

قصورشہر میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ زینب غریب کی بیٹی تھی ،اس لیے گورنر اوروزیر اعلیٰ  نہ پہنچے لیکن جس وقت سراج الحق میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ، اس سے چند گھنٹے قبل ہی وزیراعلیٰ پنجاب متاثرہ فیملی سے ان کے گھر پہنچ کر تعزیت کرچکے تھے ۔

سراج الحق کا کہنا ہے قصور کو ظلم کا مرکز بنا دیا گیا، زینب 5 روز سے لاپتہ تھی لیکن حکومت کا ضمیر کیوں نہیں جاگا۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ صاحب ننھی جان کے قتل کا جواب دیں، شہر کی سیاسی قیادت بھی مستعفی ہو، وہ عوام کی نمائندگی کا حق کھو چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close