پنجاب

بچوں سے بدفعلی کرنے والے بلیک میلر گروپ کا انکشاف

منڈی بہاؤالدین: شہر میں بلیک میلر گروپ کا انکشاف ہوا ہے جو فیس بک پر بچوں سے دوستی کرکے انہیں بدفعلی پر مجبور کرتا ہے۔ پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤالدین میں بچوں سے بدفعلی کرنے والے گروپ کا انکشاف ہوا ہے، متاثرہ بچوں کے مطابق ملزمان سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بچوں سے دوستی کرتے ہیں اور پھر بلیک میل کر کے بدفعلی پر مجبور کرتے ہیں۔متاثرہ بچوں کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر بدفعلی کی اور ویڈیوز بھی بنائیں اور اب دیگر ساتھیوں سے بھی بدفعلی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔متاثرہ بچوں کے والدین نے منڈی بہاؤالدین کے کالج چوک پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کردی ہے اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close