پنجاب

ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے پاک فوج کے 4 جوان شہید

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال گولہ باری سے 4 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ پاکستانی جوان ایل او سی پر جندروٹ کوٹلی سیکٹر میں مواصلاتی لائنز کی مرمت کررہے تھے کہ اچانک ہی بھارتی فوج نے ان پر شدید گولہ باری شروع کردی۔
پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور بھارتی فوج کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close