پنجاب

سانحہ قصور، فوٹیج میں موجود شخص تھانے میں پیش

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق معصوم زینب کے گھر کے قریب اسے اشارہ کر کے اپنی جانب بلانے والا شخص ڈی پی او آفس میں پیش ہو گیا ہے اور اپنی شناخت کرواتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں بالکل بھی ملوث نہیں ہے۔یہ خبرمنظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے کہ کیا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس قدر نااہل ہو چکے ہیں کہ وہ جسے چاہیں ملزم قرار دیدیں اورجسے چاہیں مجرم قرار دیدی۔ نجی ٹی وی کیپٹل نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سات سالہ زینب کے گھر کے قریب نظر آنے والا محمد امین پیرووالا روڈ سعید آباد کالونی کا رہائشی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق سات روز گزرنے کے بعد پولیس جس سی سی ٹی وی فوٹیج کا سہارا لے کر ملزم کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی تھی وہ آج صبح ڈی پی او آفس میں آ کر پیش ہو گیا۔ مذکورہ شخص نے اپنی شناخت محمد امین ولد اسماعیل بتائی جو پیرووالا روڈ خادم آباد کالوجی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ مذکورہ شخص نے بتایا کہ جب یہ فوٹیج چلی تو اس نے دیکھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص تو وہ خود ہے جس کے بعد وہ یہ سوچ کر پیش ہو گیا کہ کہیں پولیس اسے پکڑ نہ لے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close