پنجاب

پاکستان کو جاتی امرا کے ’مجیب الرحمان‘ سے خطرہ ہے، آصف زرداری

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین  نے کہا ہے کہ اس ملک کو سب سے زیاد خطرہ جاتی امرا سے ہے جب کہ نواز شریف نے خود کہہ دیا کہ انہیں ملک کو دولخت کرنے والا ’شیخ مجیب الرحمان‘ بنایا جارہا ہے۔

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نوازشریف گریٹر پنجاب بنانے کی بات کررہے ہیں،نوازشریف نے  خود کو ملک توڑنے والے سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ  مجھے شیخ مجیب الرحمان بنایا جارہا ہے ،شیخ  مجیب نے پاکستان  توڑا اور ملک کو دولخت کرنے والوں کو ہماری  نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔

آصف زرداری نے کہا کہ اس ملک کو خطرہ اور کسی سے نہیں صرف جاتی امرا ہے،ملک پراتنا زور ڈال دیا گیا ہے کیونکہ یہ چاہتے ہیں پاکستان کو کمزور کردیا جائے، دعا اور دوا دینا ہم سیاسی لوگوں کا کام ہے اور بلوچستان کو میں نے دعا ضرور دی تھی ہم سیاست کریں گے لیکن ملک کے خلاف سیاست نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ  میں جب چاہوں ان کو نکال سکتا ہوں مجھے انھیں نکالنے میں کوئی دیر نہیں لگے گی لیکن میں پاکستان کے مستقبل کا سوچتا ہوں ہماری آنے والی نسلوں نے اس ملک میں رہنا ہے، یہ جہاں جائیں گے وہاں جاتی امرا بنالیں گےانہیں کسی کی پروا ہ نہیں انہیں صرف جاتی امرا کی پروا ہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close