پنجاب

زینب قتل کیس میں زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر مزید 2 افراد گرفتار

قصور: قصور: زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور لاہور سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قصور میں مزید 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ننھی زینب کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ قاتلوں نے زینب کی لاش کچرا کنڈی میں پھینکی تھی اور تفتیشی ٹیموں نے کچرا کنڈی کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر زینب کے اغوا میں ملوث مزید دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد میں آصف اور بابا رانجھا شامل ہیں اور دونوں ملزمان کو لاہور سے پکڑے گئے ملزم عمر کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا۔ دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جارہا ہے۔ تفتیشی ٹیم کو شبہ ہے کہ مقتولہ زینب کو اغوا کے بعد اسی مکان میں قید رکھا گیا۔واضح رہے کہ قصورمیں چند روزقبل معصوم زینب کو اغوا اورزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close