پنجاب

زینب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے زینب کے قتل کے ملزمان ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رکن محمد سبطین خان نے زینب کے قتل کے ملزمان ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں بچوں اور بچیوں کے اغواء، زیادتی اور قتل کے واقعات نہیں تھم سکے، زینب کے قتل کے ملزمان کا تاحال گرفتار نہ ہونا حکومت اور پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ ایوان حکومت سے زینب کے قاتلوں کی گرفتاری اور اغواء و قتل جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود پنجاب حکومت اور پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close