پنجاب

پانچ سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

فیصل آباد: ڈی ٹائپ ایریا فیصل آباد میں شہریوں نے پانچ سالہ بچی کے اغوا کے بعد زیادتی کی کوشش ناکام بنادی اور ملزم کو موقعہ پر ہی پکڑ لیا۔ اے ایس پی بٹالہ کالونی ابریز علی عباسی کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹایپ میں ایک نوجوان 5 سالہ بچی حاجرہ کو بہلا پھسلا کر ایک مکان میں لے گیا جسے ایک علاقہ مکین نے دیکھ لیا اور اہل علاقہ کو لے کر موقعہ پر پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑا اور بچی سے پوچھ گچھ تو اس نے بتایا کہ ملزم نے اسے اغوا کیا ہے جس پر شہریوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس ملزم کو تھانے لے کر پہنچی تو مشتعل افراد نے تھانے کا بھی گھیراؤ کیا اور ملزم کو تھانے میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا جس پرپولیس نے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا نام وسیم ہے جسے کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ ماہ کمسن لڑکیوں سے زیادتی کے مختلف واقعات پیش آئے جن میں قصور میں زینب کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا جب کہ مردان میں بھی تین سالہ بچی کی زیادتی کے بعد جان لے لی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close