پنجاب

نفاق کی سیاست کرنے والوں نے ملک کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، شہباز شریف

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو برا بھلا کہنے اور لعنت ملامت کرنے والوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شہبازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ ہے، اس کے عزت و وقار کا خیال رکھنا جمہوری قوتوں کا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کا محاسبہ محب وطن عوام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں اور جو سیاسی عناصر افراتفری چاہتے ہیں ان کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نفاق کی سیاست کا بیج بونے والوں نے ملک کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اب ایسے عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی ملکی ترقی کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔  لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہماری دن رات کی محنت رنگ لائی، توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا، توانائی بحران کے خاتمے سے قومی معیشت کو براہ راست اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلابی اصلاحات لائی گئی ہیں اور سرکاری اداروں میں آئی ٹی کے فروغ سے اداروں کی استعدادکار بڑھنے سے عوام کو خدمات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close