پنجاب

ایک ہفتے میں شریعت نافذ نہ ہوئی تو پنجاب بند کردیں گے، پیر سیالوی

لاہور: پیر حمیدالدین سیالوی نے نفاذ شریعت کے لیے حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں داتا دربار کے باہر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیرحمدالدین نے کہا کہ وہ ختم نبوت کی تحریک کو تادم مرگ جاری رکھیں گے اور شرکا سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ختم نبوت تحریک کوآگے بڑھائیں  اور عہد کریں کہ آج سےقرآن وسنت کی روشنی میں خود کو ڈھالیں گے۔

پیرسیالوی نے کہا کہ وہ حکومت کو ملک میں نفاذ شریعت کے لیے 7 دن کی مہلت دے رہے ہیں اگر اس دوران نظام مصطفیٰ ﷺ نافذ نہ کیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قرآن و سنت کو سینے سے لگانے کی بجائے راناثنا اللہ کو سینے سے لگا رکھا ہے،ایسے لوگوں کو ووٹ نہیں دینا چاہیئے،ہرشہر میں بچیوں کو قتل کیا جارہا ہے اور حکومت کسی قاتل کو گرفتار نہیں  کررہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close