پنجاب

نواز شریف کو برطانیہ کا وزیراعظم بنا دیں تو 10سال میں اس کا حال پاکستان سے بھی برا ہو گا : عمران خان

فیصل آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ نوازشریف کو برطانیہ کا وزیراعظم بنادیں  تو دس سال میں اس کاحال بھی پاکستان سے بھی براہوگا ، کسان رورہے ہیں ،مزدور بے روزگار ہورہےہیں ،سردیوں میں گیس ،گرمیوں میں بجلی نہیں ملتی جبکہ فیکٹریاں بندہورہی ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ  اتنی شدید گرمی میں اتنی تعداد میں آنے کا دل سے شکریہ ادا کرتاہوں  ،خواتین سے جلسوں میں ہونے والی زیادتی کی معذرت کرتا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ تحریک انصاف کے جلسوں میں کوئی بھی خواتین پر انگلی نہیں اٹھاسکے گا ٹائیگرزکو کہا ہے کہ جو بھی خواتین کی جانب بڑھے اسے پھینٹالگایا جائے گا ۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم خواب کا نام ہے پاکستان ایسا ملک بنا ہے جس پر ساری دنیا کے مسلمانوں نے خوشیاں منائی تھیں اور واحد ملک پاکستان ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ملک کی خاطر جدوجہد کرنا پڑے گی ،فیصل آباد کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے آج فیصل آباد میں فیکٹریاں بنداور کاروبار تباہ ہوگیا ہے جبکہ کسان اور مزدور رورہا ہے ۔

عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں لوگ پیسہ بنانے اقتدار میں آتے ہیں،جب تک سیاستدان ملک لوٹنا بند نہیں کرینگے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا ۔

وزیراعظم اور وزیرکرپشن کرینگے تو ان کو کون روکے گا جبکہ بلوچستان کے فنانس سیکرٹری کے پاس 68کروڑ کیش برآمد ہوتا ہے  لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈیزل پر 98فیصد ،پٹرول پر 50فیصد موبائل پر43فیصد ٹیکس موجودہ حکومت نے لگایا ہے جبکہ اپنے تین سالہ دور اقتدار میں پانچ ہزار ارب کا ملک کو مقروض بنادیاہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب  کو قومی اسمبلی میں 4 سوالوں کے جواب دینا تھے وہ طوطا مینا کی کہانی سنانےلگ گئے  جو وزیر اعظم پارلیمنٹ میں جھوٹ بولے کیا وہ  حکمرانی کا حق رکھتا ہے،پاکستانی قوم سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتی ہے ۔پاکستان کے 70فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں جبکہ صرف فیصل آباد میں چھے لاکھ لوگ ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اسمبلی میں گھبرائے ہوئے اور پسینے سے شرابور تھےمیاں صاحب!اس پیسے کا کیا فائدہ جس کا ہونا پریشانی کا باعث بنےمجھے میاں صاحب پر ترس آنا شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی سکیورٹی پر خرچ ہونے والی رقم  ملکہ برطانیہ  کی سکیورٹی سے زیادہ ہے

انہوں نے کہا ہے کہ  اپوزیشن کو اکٹھا رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے، اپوزیشن نے ساتھ چھوڑ بھی دیا تو آخر تک جائیں گے، مولانا فضل الرحمان بک گئے اوروں  کو بھی خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close