پنجاب

افغان مہاجرین کے کیمپ پہ امریکی ڈرون حملہ پاکستانی موقف کی تائید ہے، پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ کرم ایجنسی میں افغان مہاجرین کے کیمپ پہ کیا گیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 24 جنوری کو ہونے والا امریکی ڈرون حملہ مخصوص ہدف پر کیا گیا، یہ ڈرون حملہ دہشت گردوں کے باقاعدہ ٹھکانے پر نہیں بلکہ افغان مہاجرین کے کیمپ پر کیا گیا۔ میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈرون حملے سے پاکستان کے مؤقف کو تقویت پہنچی کیوں کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے کیمپ میں چھپے دہشت گردوں پر کیا گیا تھا اور ہم پہلے دن سے ہی افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یہ ڈرون حملہ ہمارے مؤقف کی تائید ہے کہ افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی ضروری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close