پنجاب

عدالت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

لاہور: سیشن عدالت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ قتل کیس میں گرفتار ملزم ملک امجد خان کو سیشن کورٹ عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تو مخالف گروپ کے لوگوں نے اس پر فائرنگ کردیجس کی زد میں آکر ملزم ملک امجد کے ساتھ پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ سے ملک امجد کے ایک ساتھی سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ ملزمان اور پولیس کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔ تاہم حملہ آور ہاتھ نہ آئے۔ جاں بحق پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل تھا جس کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close