پنجاب

زینب قتل کیس ،ملزم عمران علی اقبالی بیان دینے سے انکاری ،پولیس افسران پریشان

قصور: زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کے جو ڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے اقبالی بیان دینے سے مبینہ طور پر انکار پر تفتیشی ٹیم تز بزب کا شکار ہے ۔قومی اخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کے پاس ڈی این اے رپورٹ کے علاوہ اس وقت کوئی بھی شہادت موجود نہیں جس پر بنیاد ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد ہو سکے ،پولیس کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ ملزم عمران علی کا قتل و زیادتی انفرادی فعل تھا ۔ملزم عمران علی نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ خود بھی کئی بار زیادتی کا شکار ہوتا رہا ہے ،ملزم کرمینل ذہن کا مالک ہے یہ درندہ اپنی ہوس کے لئے چھوٹی بچیوں کا انتخاب کرتا تھا لیکن ملزم کا تاحال کسی گینگ یا مافیا کے ساتھ کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا ۔ماہر قانون صفدر شاہین نے بتایا کہ پولیس کو دوران ریمانڈ ملزم کا جو ڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے اقبالی بیان زیر دفعہ 164ضابطہ فوجداری کے تحت ریکارڈ کرانا ہوتا ہے جس کے کیس میں سزا دینے کے لئے قانونی حیثیت ہوتی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close