پنجاب

فٹ بال ورلڈ کپ 2018 ،ٹرافی آج لاہور پہنچ رہی ہے

لاہور: روس میں ہونے والے رواں سال فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹرافی ورلڈ ٹور پرہے اسی سلسلے میں یہ ٹرافی آج پاکستان پہنچ رہی ہے ،تقریب رونمائی کے دوران عوام ٹرافی کے ساتھ اپنی تصاویر بھی بنا سکیں گے. روس میں ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے ٹرافی کا عالمی دورہ 22 جنوری سے شروع ہوا تھا۔ ٹرافی تھائی لینڈ سے پاکستان پہنچ رہی ہے جبکہ چار فروری کو قازقستان جائے گی۔ٹرافی چھ براعظموں کے 51 ممالک کے 91 شہروں کا سفر کرے گی جو 30 اپریل کو جاپان میں ختم ہو گا جہاں سے اسے روس پہنچایا جائے گا۔ سابق کھلاڑیوں اور کوچز کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان کی فیفا رکنیت معطل ہے لیکن فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان آنے سے کھیل کو فروغ ملے گا۔فیفا ورلڈ کپ ٹرافی لاہور میں ایک پروقار تقریب میں رونمائی کے بعد عوام کے لیے رکھی جائے گی، جہاں وہ ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوا سکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close