پنجاب

سپریم کورٹ مشرف کو سزا دینے سے قاصر ہے، احسن اقبال

ملتان: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عدالت کا رعب تب قائم ہوگا جب مشرف کو نہال ہاشمی کی طرح جیل میں ڈالا جائے گا۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک ملک میں اقتصادی گیم چینجر ثابت ہوگا، نیٹو سپلائی کی وجہ سے پاکستان کی سڑکیں تباہ ہوچکی تھیں لیکن اِس وقت ملک میں 16 سو کلومیٹر موٹرویز تعمیر کی جارہی ہیں، ملتان سے سکھر اور حیدر آباد سیکشنز پر تیزی سے کام جاری ہے اور پورا سیکشن 2020 تک مکمل ہوجائے گا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نااہلی کیس پر بات کرنا توہین عدالت نہیں، توہین عدالت کا سب سے بڑا مجرم پرویز مشرف ہے عدالت گناہ کبیرہ کو چھوڑ دے اور گناہ صغیرہ کو پکڑ لے۔ یہی سپریم کورٹ کے متنازع ہونا کا سبب ہے، اگر عوام کی نظر میں سپریم کورٹ متنازع ہوجائے تو اس سے اتنا ہی بڑا نقصان ہوگا جتنا نواز شریف کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی سے پہنچا، سپریم کورٹ پرویز مشرف کو سزا دینے سے قاصر ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالت کا رعب تب قائم ہوگا جب مشرف کو نہال ہاشمی کی طرح عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جیل میں ڈالا جائے گا ہم بھی تب سپریم کورٹ کو طاقتور مانیں گے ورنہ (ن) لیگ کو ٹارگٹ کرنا انتخابات سے قبل دھاندلی کا ایجنڈا سمجھا جائے گا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں جتنی فکر سیاسی جدوجہد کی ہے اتنی ہی قومی اداروں کی فکر رکھتےہیں، انصاف کے اداروں پر عوام کو اعتماد نہ ہو تو انتشار پھیلتا ہے جبکہ عدلیہ کو متنازع نہیں ہونا چاہئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close