پنجاب

باپ کی فائرنگ، بیٹیاں اور بیوی جاں بحق، بیٹا شدید زخمی، وجہ ایسی کہ دل خون کے آنسو روئے

کامرہ کینٹ: کامرہ میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر فیملی پر فائرنگ کی ہے، فائرنگ کی زد میں آکر دو بیٹیاں اور بیوی موقع پہ ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ بیٹے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کامرہ کینیٹ میں تھانہ صدر کی حدود ماڑی گاؤں میں باپ نے دو بیٹیوں اور بیوی کو قتل کیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی اور لاشوں اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close