پنجاب

ایف آئی اے کا سانحہ لیبیا میں ملوث ایجنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور: ایف آئی اے نے لیبیا میں کشتی حادثے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد غیرقانونی طریقے سے بے روزگار افراد کو بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹس کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ایف آئی اے نے لیبیا کے ساحل پر کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکتوں کے بعد غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل کے مطابق ایف آئی اے نے گجرات، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان میں نثاراحمد، صفدر حسین، کامران اور اسلم شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق 2 فروری کو لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے، اور بیشتر کی شناخت بھی ہوچکی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 8 افراد کا تعلق گجرات سے تھا جن میں ایک ہی گھر کے 4 افراد اسماعیل، اہلیہ عظمت بی بی، 5سالہ سعد اور ڈیڑھ ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔ لقمان علی اور حمزہ فاروق کا تعلق جلال پور جٹان کے علاقے پیجو سے تھا، کامران اقبال ڈنگہ اور ذبیح اللہ کھوڑی کا تعلق عالم تحصیل سے تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close