پنجاب

لاہور: گاڑیاں چوری کرنیوالے گروہ کے 2 ملزم گرفتار

لاہور: پولیس حراست میں کھڑے یہ ملزم محمد علی اور فیاض اللہ ہیں جو پیشہ ور کار چور ہیں ۔ دونوں ملزم شہر کے اہم مقامات سے قیمتی گاڑیاں چوری کر کے مالکان سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کرتے اور گاڑی کی واپسی کے عوض لاکھوں روپے بھتہ طلب کرتے ۔ بھتہ دینے والے مالکان تو اپنی گاڑی واپس لینے میں کامیاب ہو جاتے لیکن نہ دینے والے ہمیشہ اپنی گاڑی سے محروم رہتے۔ ملزموں کے قبضہ سے چوری کی 10 گاڑیاں اور 2 موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں کے خلاف راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہور میں 17 مقدمات ٹریس کر لئے گئے ہیں تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close