پنجاب

شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کا مکمل احتساب ہوگا، چیئرمین نیب کا اعلان

اسلام آباد: چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک 84 ارب ڈالر کا مقروض ہے، جب پوچھا جاتاہے کہ پیسہ کہاں گیا تو کہا جاتا ہے کہ ہم سے بدلہ لیا جا رہا ہے، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ملک کو کرپشن کے کینسر سے پاک کرنے کیلئے کردار ادا کیا۔ نیب کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی مسئلہ نہیں، مگر کوئی کرپشن کرے گا تو اسکا احتساب ہوگا۔ نیب نے اندرونی طور پر کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیا ہے، ملک میں کرپشن تیزی سے پھیل رہی ہے۔

کرپشن کے طوفان کو روکنے کیلئے نیب نے کردار ادا کیا۔ بڑے سے بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔ نیب افسران بےخوف و خطر کام کریں، کسی کا پریشر نہ دیکھیں۔ نجی ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، ہائونگ سکینڈل میں ریگیولیٹرز کا کردار انتہائی ضروری ہے۔ چیئرمین نیب نے سوال اٹھایا کہ جب اخبار میں اشتہار دیا جاتا ہے اس پر ریگیولیٹر کیوں خاموش رہتے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ جس دن محسوس کیا کہ میں کام نہیں کر رہا تو کام چھوڑ دوں گا۔ چیئرمین نیب نے ایل ڈی اے سمیت تمام ریگیولیٹرز کو دو ٹوک وارننگ بھی دی اور کہا کہ نیب کسی کی کوتاہی کو برداشت نہیں کرے گا۔ بیوروکریسی کسی شخص کے اشاروں پر نہیں ناچ سکتی، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کا مکمل احتساب ہوگا۔ غلط احکامات دینے والے اور ان پر کام کرنے والوں کا مکمل احتساب ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close