پنجاب

پنجاب میں سیشن ججز کی اکھاڑ پچھاڑ، 25 سے زائد تبدیل

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی ہدایت پر 21سیشن ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔ان میں سے 8سیشن ججوں کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ان کے علاوہ مزید 3سیشن ججوں کو عدالت عالیہ میں ایڈیشنل رجسٹرار تعینات کردیا گیا ہے ۔جن سیشن ججوں کو لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے ان میں قیصر نذیر بٹ کو ہائی کورٹ ملتان بنچ،عابد رضوان عابد کو ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ جبکہ شیخ خالد بشیر کو لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ میں ایڈیشنل رجسٹرار کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔جن سیشن ججوں کو ہائی کورٹ میں رپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے ،ان میں عاقل حسین چوہان (اٹک)،سہیل ناصر(راولپنڈی)،محمد اسلم (جہلم)،بشریٰ زمان (گوجرانوالہ)،محمد جوا دالحسن (منڈی بہاﺅالدین)،رائے محمد ایوب خان (اوکاڑہ)،ملک منیر احمد (لودھراں)اور عبدالرشید (بہاولنگر)شامل ہیں۔عدالت عالیہ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میںاو ایس ڈی کے طور پر تعینات سیشن جج سہیل اکرام کو اٹک جبکہ محمد خالد نواز کو راولپنڈی میں سیشن جج تعینات کردیا گیا ہے ۔صارف عدالت گوجرانوالہ کے عرفان احمد کو جہلم ، سپیشل کورٹ سنٹرل لاہور کے نذیر احمد کو گوجرانوالہ ،پنجاب لیبر کورٹ ساہیوال کے ریحان بشیر کو شیخوپورہ ، اینٹی کرپشن راولپنڈی کے پرویز اسماعیل جوئیہ کو اوکاڑہ ،انسداد منشیات عدالت راولپنڈی کے راجہ پرویز اختر کو بہاولنگر ،سپیشل کورٹ لاہور کے محمد سلیم کو مظفر گڑھ اور پنجاب لیبر کورٹ ملتان کے محمد نعیم ارشد کو لودھراں میں سیشن جج تعینات کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close