پنجاب

ملتان سے دو کم عمر لڑکیاں اغوا

ملتان: پرانا شجاع آباد روڈ سے دو کم عمر لڑکیوں کو اغوا کرلیا گیا جس کے خلاف اہل علاقے سراپا احتجاج بن گئے۔ ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ کی رہائشی دو لڑکیوں کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس کی جانب سے بچیوں کی بازیابی کے لیے کوئی کارروائی نہ کرنے پر رشتے دار اور اہل محلہ سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اہل خانہ نے بتایا کہ 13 سالہ شیزا اور 12 سالہ علشبہ رشتہ داروں کی طرف جانے کیلئے گھر سے نکلی تھیں کہ راستے میں ہی نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔ بچیوں کے اہل خانہ نے دونوں لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کی تھانے میں اطلاع دے دی تاہم پولیس نے تاحال کوئی کارروائی شروع نہیں کی اور اہل خانہ کی مدد نہیں کی جارہی۔والدین نے بتایا کہ اغوا ہونے والی 13 سالہ شیزا نویں جماعت کی طالبہ ہے۔بیٹیوں کے لاپتہ ہونے پر ان کے والدین کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں اور والدہ کی حالت بہت زیادہ خراب ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close