پنجاب

شیخ رشید آئندہ کونسلر بھی نہیں بن سکیں گے، عابد شیر علی کا دعویٰ

فیصل آباد: وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید اور جہانگیر ترین سے بڑا کوئی فراڈیہ نہیں ہے، شیخ رشید آئندہ کبھی کونسلر بھی نہیں بن سکتا۔ فیصل آباد پیپلز کالونی میں واقع گورنمنٹ سکول کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے چئیرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا عمران خان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اور آج لودھراں کے الیکشن میں بھی انہیں بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا نواز شریف پر لگائے گئے تمام الزامات آئندہ الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے نالہ لئی میں بہا دیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس زرادری ہاؤس پر چھاپہ مارتے ہوئے راؤ انوار کو گرفتار کرے تاکہ یہ بات منظر عام پر آسکے کہ راؤ انوار کس کے کہنے پربے گناہ شہریوں کا قتل کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا انصاف کے حصول کیلئے کی جانے والی کاروائیاں میرٹ پر کی جائیں، احتساب کیلئے سب کو صرف شریف خاندان ہی نظر آرہا ہے، اربوں روپے لوٹنے والے شرجیل میمن، زرداری کی دوست ایان علی اور جہانگیر ترین جیسے بڑے بڑے مگر مچھ قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔

عابد شیر علی نے کہا 1998میں آنے والی یو ایس ایڈ سے جہانگیر ترین نے کسانوں کی زمینیں ٹھیکے پر لیکر اربوں روپے کی کرپشن کی لیکن ان تمام معاملات پر نیب کیوں خاموش ہے۔ ان کا کہنا تھا میاں نواز شریف نے کبھی بھی عدلیہ یا فوج کے خلاف بات نہیں کی، مارشل لاءلگانے والوں کے خلاف تنقید کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم کا ڈرامہ پچھلے 25 سالوں سے چل رہا ہے، پہلے نمائندگی لندن سے ہوتی تھی اور اب ڈرامہ کراچی بیٹھ کر کیا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close