پنجاب

غریدہ فاروقی نے بےباک تجزیہ کرکے تحریک انصاف کے زخموں پر نمک پاشی کردی

لودھراں: این اے 154 ضمنی انتخاب میں اب تک 321 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیاہے اور ن لیگ واضح برتری سے آگے جبکہ پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر ہے اور ن لیگ کے کارکنوں نے حلقے میں جشن بھی شروع کر دیا ہے اور اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے معروف صحافی غریدہ فاروقی نے پی ٹی آئی کی ہار پر انتہائی حیران کن رد عمل جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو این اے 154 کے حلقے میں شکست کی اصل وجوہات یہ ہیں کہ 2015 میں کامیابی کے بعد سے لے کر اب تک جہانگیر ترین خان عمران خان کے ساتھ بنی گالہ کی سیاست میں مصروف رہے اور اپنے حلقے کو نظر انداز کیا ۔
2015 کے انتخاب میں پی ٹی آئی نے جس طرح اپنی کامیابی کیلئے برادری سسٹم کو استعمال کیا کہ ایک گھر کے ووٹ ہی بنٹ گئے تھے لیکن اب وہ اکھٹے ہوگئے ہیں ،جسے پی ٹی آئی بھول گئی ۔جہانگیر ترین نے اپنے حلقے میں دیہاتی علاقے پر بالکل بھی توجہ نہیں دی ۔ غریدہ فاروقی کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی این اے 154 میں سیٹ جیت کر ضرورت سے زیادہ اعتماد میں آ گئی تھی اور اپنے مخالف کو آسان ہدف سمجھنا شروع کر دیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close