پنجاب

زینب کو انصاف مل گیا، قاتل کو چار مرتبہ سزائے موت کا حکم

لاہور: قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے قصور میں زینب سے زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عمران علی کو 4 بار سزائے موت سنادی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے 4 روز تک مسلسل کئی کئی گھنٹے کیس کی سماعت کے بعد جمعرات کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنادیا گیا۔ کیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں کیا گیا اور فیصلہ بھی جیل کے اندر ہی سنایا گیا۔ فیصلہ سننے کے لیے زینب کے والد محمد امین بھی کوٹ لکھپت جیل میں موجود تھے۔

جیل کے باہر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پراسکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر نے بتایا کہ عمران علی نے زینب سمیت 9 بچیوں کو درندگی اور ہوس کا نشانہ بنایا، آج اس درندے کو نشان عبرت بنادیا گیا ہے۔ عدالت نے زینب کو قتل، اغوا، جنسی زیادتی اور انسداد دہشتگردی کی دفعہ نمبر 7 کے تحت مجرم عمران علی کو 4 بار سزائے موت دینے کا حکم سنایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close