پنجاب

قربان لائن لاہور کے اسلحہ میں 119 بریٹا پستول جعلی، آئی جی نے رپورٹ مانگ لی

لاہور: قربان لائن میں بھجوائے جانے والے 119 بریٹا پستول دیگر کمپنیوں کے نکلے، ایک پستول کی قیمت صرف چند ہزار روپے ہے جبکہ ادائیگی لاکھوں روپے میں کی گئی، آئی جی عارف نواز نے لاجسٹک برانچ سے رپورٹ مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی کی لاجسٹک برانچ نے قربان لائن میں سکیورٹی کیلئے 345 قیمتی بریٹا پستول خرید کر دئیے۔ روزنامہ دنیا کے مطابق انسپکشن برانچ نے جب 4 پستولوں کا فرانزک لیب سے ٹیٹ کرایا تو ان میں سے تین پستول دیگر کمپنیوں کے نکلے۔ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد تمام پستول فرانزک لیب ٹیسٹ کیلئے بھجوائے گئے جس کی رپورٹ کے مطابق 354 میں سے 119 پستول دیگر کمپنیوں کے ہیں۔آئی جی کا کہنا ہے کہ پستول کہاں، کیسے اور کس نے تبدیل کئے، مکمل انکوائری کرائی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں بھی بریٹا پستول کے پرزے تبدیل کرنے کا سکینڈل سامنے آیا تھا جس پر تاحال ذمہد اروں کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close