پنجاب

مریم نواز نے جلسے سے خطاب کے دوران وہ بات کہہ دی جو شائد کسی کو معلوم نہیں، بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

شیخوپورہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ جب نواز شریف کو ہائی جیکنگ کے جھوٹے مقدمے میں دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی تو وہ عدالت میں تھیں اور اس وقت بھی جج کو آواز لگا کر کہا تھا کہ اللہ کے عذاب سے ڈرو۔

شیخوپورہ سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے نظام عدل کو نواز شریف کا مقروض قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نظام نے نواز شریف کو وہ قرضہ بھی چکانا ہے کہ جب اسے ایک جھوٹے اور آمر کے سامنے سر نہ جھکانے کے مقدمے، لوگوں کے ووٹ کو عزت دینے اور ووٹ کی پرچی کو پاﺅں تلے نہ روندنے کے الزام میں اٹک قلعے میں بند رکھا گیا اور پھر 2 دفعہ عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے جھوٹے مقدمے میں آپ کے اور میرے لیڈر اور وزیراعظم کو ہائی جیکر بنایا اور دو دفعہ عمر قید کی سزا سنائی تو اس وقت میں کمرہ عدالت میں موجود تھی جبکہ 300 سے 400 اور لوگ بھی موجود تھے۔ اس وقت میری عمر بہت کم تھی لیکن جب سزا سنائی گئی تو میں نے اس وقت بھی کھڑے ہو کر جج کو آواز لگائی کہ تم نے بے گناہ سے ناانصافی کی ہے، اللہ کے عذاب سے ڈرو ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close