پنجاب

ایف سی بلوچستان کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملک بھرمیں جاری آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے کارروائیاں ڈیرہ مراد جمالی، سبی، پشین، لہڑی اور چھتر میں کیں جہاں سے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار جبکہ ان کے قبضے سے راکٹ، سب مشین گنز اور دھماکہ خیزمواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close