پنجاب

کتوں کے کاٹنے پہ وزیراعلٰی پنجاب برہم

سرگودھا: وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو محکمہ صحت کے ساتھ ملکر خصوصی مہم چلانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ سپیشل برانچ نے اپنی رپورٹ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی نشاندہی کی تھی، جس پر لوکل گورنمنٹ کو بلدیاتی حدود میں محکمہ صحت کے ساتھ مل کر اس سلسلہ میں مفصل پلان تشکیل دیکر ترجیح بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ دونوں محکمے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں ، جنکی نگرانی متعلقہ ضلع کا ڈی سی اور متعلقہ بلدیاتی ادارے کا چیف آفیسر کریں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close