پنجاب

مری میں اسکول ٹیچر کو آگ لگا دی گئی

مری: صوبہ پنجاب کے بالائی علاقے مری میں رشتے کے تنازع پر 19 سالہ اسکول ٹیچر کو تشدد کے بعد آگ لگا دی گئی۔

 متاثرہ لڑکی کو رشتے سے انکار پر 5 ملزمان نے آگ لگا کر کھائی میں پھینکا جسے بعد ازاں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکڑوں نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا جسم 85 فیصد تک جھلس چکا ہے۔

ڈاکٹروں کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی کی جان بجانے کی ہر ممکن کوششیں جاری ہیں تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے۔

متاثرہ لڑکی کے ورثا کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد علاقے کی پولیس کو آگاہ کیا گیا تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی پولیس تاحال لڑکی کا بیان لینے کیلئے ہسپتال نہیں پہنچی۔

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہزارہ کے شہر ایبٹ آباد میں بھی اسی قسم کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close