پنجاب

مریم نواز نے منہ میٹھا کرانے والے کو بھاری انعام سے نواز دیا

لاہور: سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز نے عوامی انداز اپناتے ہوئے ریڑھی پرحلوہ پوری کھائی اور ریڑھی والے کو ایک ہزار روپے کا انعام بھی دیا۔ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے لاہورکے حلقہ این اے 120 کا دورہ کیا جہاں وہ عوام میں گھل مل گئیں۔ سابق وزیراعظم کی بیٹی کی گاڑی کودیکھ کرلیگی کارکن جمع ہوئے اورنعرے بازی بھی کی۔مریم نوازنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، چلتے پھرتے بھوک لگی توسگیاں پل کے قریب ریڑھی سے حلوہ پوری بھی کھائی، ریڑھی والا پیسے لینے سے انکارکرتارہا پرمریم نے زبردستی ایک ہزارکا نوٹ تھمایا اورشکریہ بھی ادا کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close