پنجاب

لاہورمیں نجی ائیرلائن کے طیارے کے چاروں ٹائر اڑان بھرنے کے دوران پھٹ گئے، مسافر محفوظ

لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کے طیارے کے چاروں ٹائر ٹیک آف کے دوران پھٹ گئے تاہم تمام مسافر بال بال بچ گئے۔

 لاہور ایئرپورٹ سے شاہین ایئر لائنز کی پرواز مسافروں کو لے کر دبئی کے لئے اڑان بھر رہی تھی کہ ٹیک آف کے دوران طیارے کے چاروں ٹائر پھٹ گئے تاہم حادثے میں کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو طیارے سے نکال کر ایئر پورٹ کے لاؤنج میں پہنچا دیا۔

حادثے کے باعث رن وے طیاروں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا جب کہ سول ایی ایشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close