پنجاب

لاہورہائی کورٹ نے اسحاق ڈارکوسینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ جسٹس عابد عزیزشیخ اورجسٹس جواد حسن پرمشتمل لاہورہائی کورٹ کے خصوصی بنچ نے سینیٹ انتخابات کے لیے اسحاق ڈارکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پیپلزپارٹی کے نوابزادہ نوازش علی کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ اسحاق ڈارنیب مقدمات میں اشتہاری ہیں اورایک اشتہاری شخص انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں، اس لئے اسحاق ڈارکو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل اور ٹیکنو کریٹ نشست پر الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے، اسحاق ڈار کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف ٹریبونل سے رجوع کیا گیا، ٹریبونل نے اسحاق ڈار کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close