پنجاب

حافظ آباد میں ٹرک کی مسافر بس کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق،11 زخمی

سرگودھا سے لاہور جانے والی مسافر بس کو پنڈی بھٹیاں انٹر چینج کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نے ٹکر دے ماری۔ حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ11 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں سے 2 افراد کی شناخت پرویز احمد اور ممتاز بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close