پنجاب

شیر کا نشان چھین کر بھی فتح سے روکا نہیں جاسکا، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرگودھا کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر یاسر ظفر سندھو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی پی 30 میں فتح مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے دھونس، دھاندلی اور جھوٹ کی سیاست کو مسترد کر دیا، کیونکہ عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد عام انتخابات بھی اکثریت سےجیتیں گے اور دوبارہ برسراقدار آکر مزید میگا پراجیکٹ لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی متوازن پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہے اور عوام کےفلاح و بہبود کے ایجنڈےکو کامیابی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ وزیراعلی ٰپنجاب شہباز شریف نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل سے پوری دنیا حیران ہے اور پنجاب حکومت کی عوامی خدمات کا اعتراف ہر سطح پر کیا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو مختلف شعبہ ہائےزندگی میں دوسرے صوبوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ ہماری حکومت کی شفافیت اور معیار کو ملکی اور غیرملکی ادارے بھی تسلیم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی ترقی اور خوشحالی کی سیاست ہے جو عوام کے دلوں میں گھر کرچکی ہے، شیر کا نشان چھین کر بھی (ن) لیگ کی فتح کو نہ روکا جاسکا۔ پی پی 30 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پی پی 30 سرگودھا میں (ن) لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی پر مریم نواز نے کہا ہے کہ شیرو مبارک ہو، جماعت اور شیر کا نشان چھین کر بھی (ن) لیگ ن کی فتح کو نہ روکاجاسکا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close