پنجاب

ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے وزیراعظم کو جیل بھیجنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، سعد رفیق

لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اداروں کا احترام کرتی ہے اور ہم کسی سے جھگڑنا نہیں چاہتے لہٰذا اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے وزیراعظم کو جیل بھیجنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، آپ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے کو کتنی بار جیل بھیجوگے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی جاتی ہیں، مرضی کی جماعتیں بنادی جاتی ہیں، ہم بکھرے رہے تو سب ایک ایک کرکے کھائی میں گر جائیں گے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ اداروں کا احترام کرتی ہے، کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے، ہم نے مل کر ادارے ٹھیک کیے، ملک کے اداروں کو ایک دوسرے سے نہیں لڑنا چاہیے، اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، پاکستان میں یہ سب کچھ پہلی بار نہیں ہورہا، سیاست کوجتنا دبائیں گے اتناابھرے گی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی کا آج بیڑا غرق ہوگیا،آج پنجاب دیگر صوبوں کی نسبت ترقی کر رہا ہے، ہمیں کام نہیں کرنے دیا، کبھی عمران خان نے رخنہ ڈالا، کبھی ریاستی اداروں کے پیچھے رہ کرکچھ عناصررخنہ ڈالتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ نہیں چاہتے فیصلوں کے ذریعے مقبول لیڈرکو نکال دیا جائے، کس کس کے منہ بند کریں گے، یہ روایت بندکریں، تبدیلی فیصلوں کے ذریعے نہیں، ووٹ کے ذریعے آئے گی، 2018 کے انتخابات میں (ن) لیگ دو تہائی اکثریت سے واپس آئے گی، واپس آکر محاذآرائی نہیں کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close