پنجاب

نواز شریف سے وزیراعظم کی ملاقات،چیرمین سینیٹ کے انتخاب پر تبادلہ خیال

لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں چیرمین و ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں چیرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیرمین کے انتخاب کےلیے تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ ملاقات میں اتحادی جماعتوں سے رابطوں پر غور اور نئی حلقہ بندیوں سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے امیدوار راجہ ظفرالحق ہو سکتے ہیں، اس سلسلے میں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک سونپ رکھا ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان در پردہ رابطوں کے بعد دونوں جماعتوں نے سینیٹ چیئرمین کے لیے متفقہ امیدوار میدان میں لانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close