پنجاب

اگر پیپلز پارٹی چاہے تو ہم اس شخص کو چیئرمین سینیٹ بنا نے پر اضی ہیں “نوازشریف نے سب سے بڑا اعلان کر دیا

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کے نام پر حمایت کی تصدیق کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا جس دوران نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیاہے اب بھی ساتھ رہیئے گا جس پر جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ میدان میں آئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اتحادی ہیں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اس موقع پر تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے نوازشریف کو یقین دہانی کروائی کہ وہ جمہوریت کے خلاف ہر ساز ش کو ناکام بنانے میں ساتھ دیں گے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھا کہ چاہتے ہیں کہ رضا ربانی جیسا شخص ہی چیئرمین سینٹ ہو ، رضا ربانی کو نامزد کیا گیا تو پیپلز پارٹی سے بات ہو سکتی ہے ،ہم اتحادیوں کو شروع سے ہی ساتھ لے کر چل رہے ہیں تاہم زرداری صاحب جو کر رہے ہیں یہ جمہوری رویہ ہے ؟ ہم تو آج بھی ان کے ساتھ میثاق جمہوریت پر چل رہے ہیں ، جہاں جس کا مینڈیٹ تھا تسلیم کیا ، اب سینیٹ میں ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کیوں نہیں کیا جارہا ہے ۔ نوازشریف کا کہناتھا کہ طے کر لیا گیاہے کہ نوازشریف کو سیاست سے آوٹ کرناہے ،میرے ساتھ انصاف نہیں کیا جارہاہے پھر بھی میں بے بنیادمقدمات کا سامنا کر رہاہوں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close