پنجاب

شہباز شریف بہت بڑے ڈرامے باز ہیں، 2018ء کا الیکشن پی ٹی آئی کا ہوگا، عمران خان کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیسے بنانے کے لیے میٹرو جیسے منصوبے شروع کیے گئے، شہریوں کو میٹرو کی نہیں ہسپتالوں اور سکولوں کی ضرورت ہے، ہم اکیسویں صدی کی سیاست کرنے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں ممبر شپ مہم کے دوران مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی، ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، مخدوم زین قریشی، ملک احمد حسین ڈیہڑ اور دیگر رہنما موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ نوجوان ممبرشپ کارڈ حاصل کریں، ممبرشپ کارڈ کے ذریعے کارکنوں کی امیدواروں بارے رائے لی جائے گی، نوجوانوں فکر نہ کرو، تیس سال کی اندھیری رات الیکشن میں ختم ہو جائے گی، عمران خان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے پیسے بنانے کے لیے میٹرو جیسے منصوبے شروع کیے، 50 ارب روپے میٹرو کی خالی بسوں پر لگا دیئے گئے۔ شہریوں کو میٹرو نہیں ہسپتالوں اور سکولوں کی ضرورت ہے۔ ملتان کی عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے، وزیراعلٰی پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف تم بہت بڑے 2 نمبر ہو، اب تمہاری باری ہے۔ عوام کو اسپتالوں، صاف پانی اور اچھی یونیورسٹی کی ضرورت ہے لیکن شہبازشریف نے پیسے بنانے کے لیے میٹروبس بنائی ہے، یہ اسی طرح ہے جیسے کسی مریض کو دوا کی ضرورت ہو اور آپ اسے موٹرسائیکل تھما دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بہت بڑے ڈرامے باز ہیں، ان کے بھائی کو تو کیوں نکالا کر دیا اب ان کی باری ہے، یہ لمبی اندھیری رات 2018ء کے الیکشن میں ختم ہوگی، 2018ء کے بعد تحریک انصاف عوام پر تعلیم، صحت اور پانی پر پیسہ خرچ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے بڑے پراجیکٹس کے ذریعے پیسہ کمیشن باہر لے جایا گیا ہے، اب دونوں بھائیوں کی پارٹنر شپ ختم ہوچکی ہے یہ بھی جائیں گے، ان کا بھائی زرداری بھی جائے گا اور دونوں اکٹھے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018ء کی تیاری کے لیے ممبر سازی مہم کیساتھ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اور سربراہ تحریک انصاف نے شہر شہر جا کر ممبر سازی مہم کا افتتاح شروع کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close