پنجاب

سینیٹ الیکشن میں جمہوریت کو شکست اور مفاد پرست قوتیں کامیاب ہوئیں، مولانا فضل الرحمن

ملتان: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے پیپلزپارٹی کے دور میں بھی باہمی تعاون کا سلسلہ جاری تھا اور اب بھی مفاہمت جاری ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) چارٹر آف ڈیموکریسی کی پالیسی پر عمل کریں، مختصر دورہ ملتان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا سینیٹ الیکشن میں جو مناظر سامنے آئے وہ اچھے نہیں ہیں، یہی حال رہا تو عام آدمی کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا، جوتا مارنے کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں، یہ سلسلہ کہاں سے آیا سوچنے کی بات ہے، جوتے اور سیاہی پھینکنا سیاسی بداخلاقی ہے، ایسا سلسلہ جاری رہا تو کوئی سیاستدان محفوظ نہیں رہے گا، سینیٹ الیکشن میں جمہوریت کو شکست اور مفاد پرست قوتیں کامیاب ہوئیں۔

انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) چارٹر آف ڈیموکریسی کی پالیسی پر عمل کریں، سب کے درمیان دیانتدار سیاست کرنے کا معاہدہ ہونا چاہئے، ایم ایم اے میں کوئی اختلاف نہیں، اگلے الیکشن میں واضح کامیابی حاصل کریں گے، ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کا ایم ایم اے سے الگ ہونا اُن کا ذاتی فعل ہے تاہم اس سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ایم ایم اے کی سربراہی کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ آئندہ اجلاس میں ایم ایم اے کے سربراہ کا اعلان ہو جائے گا۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (ف) ملتان کے امیر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close