پنجاب

اسلام ہمیشہ پیار، محبت سے پھیلتا ہے نہ کہ زور زبردستی سے، مولانا طارق جمیل نے مذہبی دہشت گردوں کو پیغام دیدیا

لاہور: جامعتہ الخیر کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور دستار بندی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مولانا طارق جمیل نے خصوصی خطاب کیا۔ جامعتہ الخیر میں منعقدہ تقریب میں سرپرست اعلی جامعتہ الخیر قاری حنیف جالندھری، مہمتم جامعہ اشرفیہ مولانا فضل رحیم اشرفی اور دیگر علماء نے شرکت کی۔ تقریب میں جامعہ کے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ قرآن پاک حفظ کرنیوالے طلبہ کی دستار بندی کی گئی۔ مذہبی سکالر اورممتاز تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیشہ پیار، محبت سے پھیلتا ہے نہ کہ سے زور زبردستی سے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن سے رہنے کا درس دیتا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے نبی کریم (ص) کی سیرت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اچھا مسلمان بننے کیلئے نبی کریم(ص) کی اطاعت ضروری ہے۔ تقریب کے اختتام پر مولانا طارق جمیل نے پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے دعا بھی کرائی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close