پنجاب

عوامی تحریک کو لاہور میں اجتماع کی مشروط اجازت مل گئی

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کو لاہور میں عوامی اجتماع کی مشروط اجازت مل گئی، ضلعی حکومت نے اڑتیس نکاتی این او سی جاری کردیا۔ معمولات زندگی اور ٹریفک میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائیگی۔

تفصیلات کےمطابق عوامی تحریک کو اجتماع کیلئے جاری کئے گئے مشروط اجازت نامے میں جن شرائط کو شامل کیا گیا ہے اس میں کنٹینر پر پولیس کا ایک افسر موجود ہوگا ،منتظمین جلسہ گاہ میں انتظامات اور اسے پر امن رکھنے کے لئے اپنے نمائندے تعینات کریں گے جلسہ گاہ کی سکیورٹی عوامی تحریک کی ذمہ داری ہو گی استقبالیہ کمیٹی اورا سٹیج کے مہمانوں کی فہرست پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو چوبیس گھنٹے قبل مہیا کی جائے گی ۔

مارکیٹوں کو زبردستی بند نہیں کرایا جائے گا ،،اسلحہ لاٹھیاں لانے پر پابندی ہو گی کسی بھی شخصیت ،قومی ادارے کے خلاف اکسانے اور اسکی تضحیک پر مبنی تقریر نہیں کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close