پنجاب

خادم رضوی کی حکومت کو 10 روز کی مہلت، مطالبات نہ ماننے پر ملک کو جام کرنیکی دھمکی

لاہور: تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی نے حکومت کے خلاف ایک بڑے احتجاج کی دھمکی دیدی ہے۔ تحریک لبیک کی طرف سے حکومت کے نام جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے دس دن کی مہلت دیتے ہیں، حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ختم نبوت کے معاہدے میں بدیانتی کی ہے، اپنے ویڈیو پیغام میں خادم رضوی نے کہا ہے کہ حکومت نے کیس انسداد دہشتگردی کورٹ میں لے جاکر وارنٹ گرفتاری جاری کروائے ہیں، امیر تحریک لبیک خادم حسین رضوی کو بغیر کسی دلیل کے کرپٹ کہا گیا، شہدا اور زخمیوں کی آج تک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا، اس کے باوجود حکومت ہم پر دوبارہ بدترین طریقے سے حملہ آور ہوگئی ہے۔

تحریک لبیک نے کہا ہے کہ گرنٹر بھی اپنی گرنٹی پوری کریں، اگر فوج اپنی گرنٹی پوری نہیں کرتی تو یہ فوج کی بدنامی ہے، اس سے آئندہ کیلئے بداعتمادی پیدا ہوگی، لوگوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آئندہ جو فوجی اور سول معاہدے ہیں ان کا کیا بنے گا، تحریک لبیک نے کہا ہے کہ یکم اپریل بروز اتوار شام 5 بجے تک مطالبات پورا کرنے کی ڈیڈ لائن ہے، حکومت مطالبات کو من و عن پورا کرے، بصورت دیگر 2 اپریل کو داتا دربار میں 3 دن کا پہلا پڑاو ہوگا، اس دوران روازنہ 5 علماء جی ایچ کیو جائیں گے اور آرمی چیف کو ان کی گارنٹی یاد کروائیں گے، تین دن کے اندر معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو پورا ملک جام کرنے کیلئے کال دیں گے۔ جس طرح 26 نومبر کو پورا ملک جام ہوا تھا اس سے کہیں زیادہ جام کریں گے، تمام سڑکیں، ریلوے اسٹیشن، تمام ادارے ہر جگہ ہمارے کارکن بیٹھ جائیں گے، اس سے یا شہادتیں ہوں گیں یا ختم نبوت کے مقاصد پورے ہوں گے، تمام اضلاع میں تنظیموں کے اجلاس بلا کے پوری تیاری کی جائیگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close